پاک، انگلینڈ مقابلہ،تھرو میں غیر ضروری باؤنس پر امپائر دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑ بڑ نہ کر نے کی تنبیہ دیتے رہے

منگل 4 جون 2019 14:05

پاک، انگلینڈ مقابلہ،تھرو میں غیر ضروری باؤنس پر امپائر دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑ بڑ نہ کر نے کی تنبیہ دیتے رہے
نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں امپائرز نے گیند کی کنڈیشن پر نظر رکھی اور دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑبڑ نہ کرنے کی تنبیہ دیتے رہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گیند کو کیپر یا بولر کی جانب دوبارہ تھرو کرتے وقت غیر ضروری طور پر زیادہ باؤنس دیا جارہا تھا جس پر امپائرز نے دونوں ٹیموں کو باری باری وارن کیا۔

(جاری ہے)

پہلے پاکستان کی بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے کپتان کو وارن کیا گیا اور بعد میں پاکستانی ٹیم کو بھی وارننگ دی گئی جبکہ ایک موقع پر محمد حفیظ گیند کو لے کر امپائرز کے پاس پہنچ گئے اور ان کو مطمئن کیا۔محمد حفیظ نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ گیند دو، تین باؤنس میں واپس تھرو ہوئی جس کے بعد ایک موقع پر امپائر نے کہہ دیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو پینالٹی لگادی جائے گی۔انگلش کپتان آئن مورگن کاکہنا تھا کہ دونوں اننگز میں امپائرز نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر گراؤنڈ پر باونس کرنے سے خبردار کیا۔دوسری جانب دیکھا گیا کہ جوز بٹلر نے اپنی وکٹ کے بعد گیند کی کنڈیشن جانچنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 14:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :