غیر ملکی و سابق لیجنڈ کرکٹرز بھی پاکستان ٹیم تعریفیں کر نے لگے

سرفرازکے پاس بہترین اعتماد اور اندرونی طاقت ہے، آین بشپ ، کرس گیل

منگل 4 جون 2019 14:05

غیر ملکی و سابق لیجنڈ کرکٹرز بھی پاکستان ٹیم تعریفیں کر نے لگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر غیرملکی سابق،موجودہ اورلیجنڈ کرکٹرز بھی پاکستان کی کارکردگی کی خوب تعریفیں کر نے لگے ۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستان نے شاندار کم بیک کیا،انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستان کا پرچم بھی لگایا۔

(جاری ہے)

سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر اور کمنٹریٹر آین بشپ نے سرفراز احمد کی خوب تعریف کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ سرفرازکے پاس بہترین اعتماد اور اندرونی طاقت ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو مضبوط اور بہترین کردار والا انسان بھی قراردیا۔جنوبی افریقا کے سابق اوپننگ بیٹسمین ہرشل گبس نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی تعریف کی۔سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان جیت کا مستحق تھا۔بھارت کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے پاکستان کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے مشکل اور مضبوط ٹیم کیخلاف بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی۔
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 14:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :