محمد حفیظ کیلئے اچھی خبر ، ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر

بیورن ہینڈرکس متبادل کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 جون 2019 18:23

محمد حفیظ کیلئے اچھی خبر ، ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر
اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 4جون2019ء) کندھے کی انجری کا شکار جنوبی افریقا کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ورلڈکپ 2019 ءکے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، پریکٹس میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے پروٹیز کے 35سالہ سپیڈ سٹار ڈیل سٹین میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی جگہ لیفٹ آرم پیسر بیورن ہینڈرکس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقا کے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیل سٹین کا محمد حفیظ کے خلاف ریکارڈ انتہائی شاندار ہے اور انہوں نے 2007ءسے 2019ءکے دوران انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستانی آل راﺅنڈر کو 26میچز میں 14.93کی اوسط سے 15مرتبہ آﺅٹ کررکھا ہے ،پروٹیز پیسر نے 3مرتبہ پاکستانی بلے باز کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کا بارہواں ایڈیشن انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیمیں انگلینڈ میں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کےخلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کےخلاف 9 میچز کھیلے گی جسکے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائےگا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونےوالے میچز کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ 
وقت اشاعت : 04/06/2019 - 18:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :