ویسٹ انڈیز سے میچ، بدزبانی کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو سزا

زیمپا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کروو کی عائد کردہ سزا کو قبول کرلیا

ہفتہ 8 جون 2019 15:00

ویسٹ انڈیز سے میچ، بدزبانی کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو سزا
ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء)ویسٹ انڈیز سے میچ میں نازیبا الفاظ ادا کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا کے علاوہ آفیشل طور پر تنبیہ بھی جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدزبانی کا یہ افسوسناک واقعہ میچ کے 29ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب زیمپا حریف بیٹسمین شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر کو بولنگ کررہ تھے، واقعے کی رپورٹ فیلڈ امپائرز اور دیگر آفیشلز نے کی تھی۔ادھر زیمپا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کروو کی عائد کردہ سزا کو قبول کرلیا۔
وقت اشاعت : 08/06/2019 - 15:00:18