آسٹریلیا کیخلاف وکٹیں بچا کر بڑا ٹوٹل سجانا ہوگا،وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو مشورہ

بولرز اٴْسی صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز اسکور بورڈ پر ہوں گے،انٹرویو

ہفتہ 8 جون 2019 15:00

آسٹریلیا کیخلاف وکٹیں بچا کر بڑا ٹوٹل سجانا ہوگا،وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو مشورہ
برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں گرین شرٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے، آگر میچ میں کامیاب ہونا ہے تو پاکستان کو کینگروز کے خلاف بڑا اسکور کرنا ہو گا اور رنز اٴْسی صورت میں بنیں گے جب وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بولرز اٴْسی صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز اسکور بورڈ پر ہوں گے۔سوئنگ کے سلطان نے سری لنکا کے خلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور انگلینڈ کا موسم ہمیشہ اسی طرح رہتا ہے۔وسیم اکرم کا سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو 92 ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے موازنہ کرنے اور قیاس آرائیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔یاد رہے کہ 92 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا اور اٴْس ٹورنامنٹ میں بھی گرین شرٹس کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/06/2019 - 15:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :