ورلڈ کپ2019ء، بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے353 رنز کا ہدف دیدیا

شیکھر دھون کی سنچری،روہت اور کوہلی کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 جون 2019 18:21

ورلڈ کپ2019ء، بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے353 رنز کا ہدف دیدیا
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9جون2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے14ویں مقابلے میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو کامیابی کےلئے 353رنز کا ہدف دیا ہے۔لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس کھیلے اور ٹیم کا مجموعی سکور 127 تک پہنچا یا جس کے بعد روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

شیکھر دھون نے 53 اور روہت شرما نے 61 گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو موقعے ملے۔کوہلی اور دھون نے دوسری وکٹ کیلئے 93رنز جوڑے او ر اس دوران دھون نے اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ117رنز بنا کر سٹار ک کا شکار بنے،کوہلی اور پانڈیا نے تیسری وکٹ کیلئے81رنز جوڑے اور دوران بھارتی کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد پانڈیا48رنز بنا کر کمنز کا شکار بنے،ایم ایس دھونی27رنز بنا کر سٹوئنس کا شکار بنے،کوہلی 82رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکھر دھون، ویرات کوہلی( کپتان)، کے ایل راہول، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بمراہ اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ(کپتان)، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکس سٹونس، ایلکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 09/06/2019 - 18:21:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :