جاپان نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

پیر 10 جون 2019 12:34

جاپان نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) جاپان نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ جاپانی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان نے ایسٹ ایشیا پیسفک ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں پاپوا نیو گنی ٹیم کے فورفیٹ ہونے کی وجہ سے میگا ایونٹ تک رسائی کا پروانہ حاصل کیا ہے۔

پاپوا نیوگنی نے ٹیم کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 11 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے اس کے پاس جاپان کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلنے والی ٹیم ہی باقی نہ بچی جس کی وجہ سے جاپان کو واک اوور مل گیا اور اس کے ساتھ ہی اس نے انڈر۔19 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن نے انڈر۔19 ورلڈکپ تک رسائی کو ٹیم کا بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 12:34:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :