2019ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ، اٹلی اور برازیل کی ٹیموں کا اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز

پیر 10 جون 2019 12:34

2019ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ، اٹلی اور برازیل کی ٹیموں کا اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2019ء میں اٹلی اور برازیل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ کیا ہے۔ فرانس میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا کیر نے 22ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، اٹلی کی باربرا بونانسیا نے 56ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 90 پلس منٹ میں بونانسیا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 2-1 گولز کی برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں برازیل ویمن نے جمیکا ویمن کو 3-0 گولز سے شکست دے کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔ کرسٹین نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 12:34:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :