ایشین جونیئر، بورنیو جونیئر اور پینانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ اسلام آباد میں شروع

پیر 10 جون 2019 12:47

ایشین جونیئر، بورنیو جونیئر اور پینانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ اسلام آباد میں شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر، بورنیو جونیئر اور پینانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ پیر کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیمز ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ ایونٹس کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں 10 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

قومی کھلاڑیوں کو عید الفطر کیلئے چھٹیاں دیں تھیں تاہم چھٹیوں کے بعد قومی کھلاڑیوں نے پیر کو دوبارہ تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا ہے واضح رہے کہ ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 24 سے 29 جون تک چین کے شہر مکائو، بورنیو جونیئر سکواش چیمپئن شپ ملائیشیا اور پینانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 9 سے 14 جولائی تک کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 12:47:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :