بھارتی تماشائیوں نے کوہلی کو سٹیو سمتھ کے سامنے شرمندہ کرا دیا

سٹیو سمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، شائقین نے بری مثال قائم کی ہے:بھارتی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 جون 2019 13:19

بھارتی تماشائیوں نے کوہلی کو سٹیو سمتھ کے سامنے شرمندہ کرا دیا
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جون2019ء) ورلڈکپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے ناروا سلوک پر ویرات کوہلی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔دی اوول،لندن میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور سٹیو سمتھ پر آوازیں کسنے لگنے جس کے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے پاس گئے اور انہیں چپ رہنے کا مشورہ دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی اس واقعے پر بھارتی شائقین سے ناراض نظر آئے۔

(جاری ہے)

کوہلی نے کہا کہ سٹیو سمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، بھارتی شائقین نے بری مثال قائم کی ہے۔بھارتی کپتان نے بھارتی شائقین کی جانب سے سٹیوسمتھ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر سے معذرت بھی کی۔واضح رہے کہ بھارتی شائقین کا غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں،اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھارتی شائقین دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے آئے ہیں اور خاص کر بھارت کی ہار کے وقت شائقین آپ سے باہر ہوجاتے ہیں۔                                                                                           
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 13:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :