پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری

پیر 10 جون 2019 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں جیت کے اعتبار سے آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین دنیاکی مختلف کرکٹ گرائونڈز پر اب تک مجموعی طور پر 103ون ڈے میچ کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 32 ون ڈے جیتے اور 67 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا اور تین کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ کی سر زمین پر 8 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین اور آسٹریلیا کی ٹیم نے 5 ون ڈے میچز جیتے ۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 15:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :