جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے،

پنجاب حکومت تمام علاقوں میںسپورٹس کے یکساںموقع فراہم کر ہی ہے جنوبی پنجاب میں کرکٹ سٹیڈیم، سپورٹس گراؤنڈزبنائے اور ہاکی آسٹروٹرف بچھائے جارہے ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

پیر 10 جون 2019 19:06

جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے،
لاہور۔10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے ہاکی آسٹروٹرف ،کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کی بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے جلد ہی ڈیرہ غازیخان اور ملتان سمیت کئی شہروں میں سپورٹس کے لئے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے جائزہ کیلئے دورہ کررہا ہوں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب تمام گیمز کے فروغ کیلئے بھرپور کردار اداکررہا ہے ہمارا سلوگن سپورٹس سب کے لئے ہے ہر شہری کو سپورٹس کی جانب آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

حکومت بھرپورپلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، جنوبی پنجاب میں بھی سپورٹس کا جدیدانفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے پنجاب حکومت تمام علاقوں میں یکساںموقع فراہم کر ہی ہے جنوبی پنجاب میں کرکٹ سٹیڈیم، سپورٹس گراؤنڈزتعمیر کیے جارہے ہیں، ہاکی کی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہیں ، جنوبی پنجاب کے شہروں کو بھی سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہیے سپورٹس پر تمام شہروں کا برابر حق ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 19:06:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :