پاکستان سکواش فیڈریشن نے جون اورجولائی میں منعقد ہونے والے مختلف جو نیر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ

پیر 10 جون 2019 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے جون اورجولائی میں منعقد ہونے والے مختلف جو نیر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایشن جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ جو چھ سے 30 جون تک میکاؤسی منعقد ہو گی میں انڈر 19 کے مقابلوں کے لئے حارث قاسم اور حمزہ شریف، انڈر 17 کی کٹیگری کے لئے ایم فرحان ہاشمی اور نورزمان، انڈر 15 کے لئے محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ جبکہ انڈر13 کٹیگری کے لئے صبور خان اور عبداللہ نواز کا انتخاب کیا گیا ہے 2 سے 6 جولائی تک ملائیشیا میں منعقد جونیئر اوپن کے لئے نوید رحمنٰ انڈر 19 ، ولید خلیل ، اور آشاب عرفان انڈر 17 اور ایم حنیف اور ہمام احمد کوانڈر 15 کے لئے منتخب کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

9 سے 14 جولائی تک ملائیشیا میں منعقدہ جونیئر اوپن کے لئے بھی اپنی کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاہے۔ جبکہ 30 جولائی 4 اگست تک ورلڈ جونیئر جو کہ ملائیشیا میں منعقد ہونے کے لئے حارث قاسم ، حمزہ شریف، نوید رحمن، محمد فرحان ہاشمی، نور زمان، اور ایم حمزہ خان کا انتخاب کیا ۔ پاکستان سکواش نے مذکورہ کھلاڑیوں کو پاکستان نیشنل سکواش اکیڈمی میں تربیت دینے کا بھر پور پروگرام دیا ہے تا کہ اچھے نتائج حاصل کئے جا سکیں پی ایس ایف نے صوبائی ایسوی ایشنوں کو بھی کہا ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹس کے لئے اپنے اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سپانسر کر کے بھیجیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 21:36:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :