پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی

منگل 11 جون 2019 16:54

پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) پرتگال نے یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر تین برسوں میں دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں میزبان ٹیم اور ہالینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں ، دوسرے ہاف کے 60 ویں منٹ میں گونزالو نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 16:54:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :