ساہیوال،سابق ہاکی کھلاڑی مجاہد علی راہی کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے

منگل 11 جون 2019 17:28

ساہیوال،سابق ہاکی کھلاڑی مجاہد علی راہی کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازم وسابق ہاکی کے کھلاڑی مجاہد علی راہی کے بڑے بیٹے پی ٹی سی ایل کے ملازم محمد فیضان گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں قبرستان مائی شاہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی سی ایل کے افسران و اہلکاران ‘ سماجی ‘سیاسی ‘تجارتی اور صحافتی حلقوںکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد میںشرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی ان کی رہائش گاہ گلستان کالونی میں آج صبح 7بجے اداکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 17:28:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :