ڈی ایم سی سائوتھ نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر لائٹس کا مسئلہ حل کردیا

منگل 11 جون 2019 17:25

ڈی ایم سی سائوتھ نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر لائٹس کا مسئلہ حل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کا میونسپل کمشنر DMCسائوتھ برکت اللہ میمن سے ملاقات اس موقع پر ایگزیگٹیو انجینئر محمد دلبر بھی موجود تھے ،غلام محمد خان نے میونسپل کمشنر DMCسائوتھ سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا انہوںنے بتا یا کہ 14جون 2019؁ء سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر "کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز ہورہا ہے اور کورٹ پر لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات درپیش ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد اور چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے بھی فون پر لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے ہدایت دی ،بعد ازاں بلدیہ جنوبی نے فوری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنا دیا ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور باسکٹ کھلاڑیوں نے کورٹ پر لائٹس کی تنصیب پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد اور چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اور میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 17:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :