آئی سی سی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنقید مسترد کردی، وکٹوں سے بیلز تبدیل کرنے سے انکار

ٹورنامنٹ کے درمیان ہم کسی چیز کو تبدیل نہیں کریں گے کھیل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، آئی سی سی

منگل 11 جون 2019 23:42

آئی سی سی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنقید مسترد کردی، وکٹوں سے بیلز تبدیل کرنے سے انکار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید اور مختلف میچز کے دوران متعدد مرتبہ وکٹوں پر گیند لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے مؤقف سے نہ ہٹا سکا۔منگل کے روز اپنے ایک اعلامیے میں آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے درمیان ہم کسی چیز کو تبدیل نہیں کریں گے کیوں کہ اس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام 48 میچز اور تمام دس ٹیموں کے لیے ان ہی بیلز کا استعمال کیا جارہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ان بیلز کو گزشتہ چار سالوں سے تبدیل نہیں کیا گیا اور 2015 کے عالمی کپ کے بعد سے تمام ا?ئی سی سی ایونٹس میں ان کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ ان اسٹمپس کو ایک ہزار سے زائد میچز میں استعمال کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ اس ورلڈ کپ میں متعدد بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ گیند اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 23:42:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :