آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں بارش کے باعث زیادہ میچز کے منسوخ ہونے کا پہلا موقع

منگل 11 جون 2019 23:49

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں بارش کے باعث زیادہ میچز کے منسوخ ہونے کا پہلا موقع
برسٹل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں بارش کے باعث زیادہ میچز کے منسوخ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک 16 میچز میں سے تین میچز بارش کی نذر ہو چکے ہیں جو کہ کسی بھی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچز کی سب سے زیادہ تعداد ہے، میگا ٹورنامنٹ میں اب تک جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، پاکستان اور سری لنکا اور سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے ہیں، تین میں سے دو میچز میں ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل تین فتوحات کے بعد سرفہرست ہے۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 23:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :