ٹانٹن میں بارش کے امکانات معدوم، پاک آسٹریلیا مکمل میچ ہونے کا امکان
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا
ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 11:43
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن ا پ کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کر دیتا ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹانٹن کے کاﺅنٹی گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں اور یہ میچ خلاف توقع مکمل ہوسکے گا۔ٹانٹن میں گزشتہ روز کی بارش تھمنے کے بعد سخت سردی ہے اور آج میچ کے روز بھی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی۔
توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا ، میچ کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن میچ مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے اب تک تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہیں جا سکی جن میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا میچ بھی شامل تھا اور ٹانٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے میچ کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 11:43:39
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا