ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 12 جون 2019 14:43

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) آٹھویں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا میگا ایونٹ میں امریکن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوشاں ہے ۔7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں جنہیں 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون، سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 14:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :