شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا: یوراج سنگھ
پیسرباﺅلنگ کےلئے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا ، کھیلنے کےلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا:سابق کرکٹر
ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 15:08
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) بین الاقوامی کرکٹ سے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے تسلیم کرلیا کہ وہ شعیب اختر کی گیند بازی سے خوفزدہ رہتے تھے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کے لیے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔
بھارتی بلے باز نے جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو شعیب اختر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوراج راک سٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔شعیب اختر نے کہا تھا کہ بھارت نے آپ(یوراج) سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ یوراج سنگھ نے نیک خواہشات کیلئے شعیب اختر کا شکریہ بھی ادا کیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2000 ءمیں کینیا کے خلاف کیا تھا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اینٹری 2003 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی۔انہوں نے 40 ٹیسٹ ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یوراج سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33 کی اوسط سے 1900، ون ڈے کرکٹ میں 36 کی اوسط سے 8701 رنز جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1177 رنز بنائے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 15:08:43
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان