جو مرضی کرلو”کپ ہمارا ہے“،پاکستانیوں کا بھارت کے نام پیغام
سوشل میڈیا پر بھارتی اشتہار کا منہ توڑ جواب دیدیاگیا
ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 15:53
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا میلہ زور و شور سے جاری ہے لیکن سب 16 جون کے منتظر ہیں کیونکہ اس روز میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہو گا،پاک، بھارت میچ کا انتظار سب کو ہے حتیٰ کہ کرکٹ کا شوق نہ رکھنے والے افراد بھی یہ میچ ضرور دیکھتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2017ءکا فائنل میچ 18 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہوا تو بھارتیوں نے ’باپ، بیٹا‘ کی باتیں شروع کر دیں لیکن میچ کے روز بھارتیوں کی یہ ’خواہش‘ الٹی پڑ گئی اور بھارت کو شرمناک شکست ہوئی اور اب میگاایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل بھی بھارت نے ایسی ہی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔
بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایسا اشتہار بنا دیا ہے جس میں وہ ایک مرتبہ پھر خود کو ’مہان‘ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ باپ ہے اور پاکستان بیٹا،بھارتیوں کی جانب سے اشتہار کو تیزی کیساتھ وائرل کیا جا رہا ہے جس پر نیوٹرل شائقین کرکٹ حیران پریشان ہیں کہ کس طرح ایک کرکٹ میچ کو سیاست اور انا کی شکل دی جا رہی ہے تاہم اب پاکستانیوں نے بھی بھارت کو اس اشتہار کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے رواںسال فروری میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ڈپلیکیٹ کی مدد سے بھارتیوں کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ جو مرضی کرلو”کپ ہمارا ہے“۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 15:53:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
بھارت کے خلاف کراٹے مقابلہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے، شاہ زیب رند
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا