ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 57 رنز درکار

بدھ 12 جون 2019 16:12

ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 57 رنز درکار
نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 57 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) جمعرات کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارت کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن جائیں گے، کوہلی نے اب تک 229 میچز میں 41 سنچریوں کی مدد سے 10943 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں، کمار سنگاکارا 14234 رنز بنا کر دوسرے، رکی پونٹنگ 13704 رنز بنا کر تیسرے، سنتھ جے سوریا 13430 رنز بنا کر چوتھے، مہیلا جے وردھنے 12650 رنز بنا کر پانچویں، انضمام الحق 11739 رنز بنا کر چھٹے، جیک کیلس 11579 رنز بنا کر ساتویں اور سارو گنگولی 11363 رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2019 - 16:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :