فیفا ویمنز ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن امریکہ نے بڑے مارجن سے فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 12 جون 2019 16:19

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن امریکہ نے بڑے مارجن سے فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، امریکن ٹیم نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 13-0 گولز سے زیر کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بڑی فتح کا عالمی اعزاز جرمنی کے پاس تھا، جرمن ٹیم نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں آئیوری کوسٹ کو 10-0 گولز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں عالمی و دفاعی چیمپئن امریکہ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 13-0 گولز سے زیر کر کے ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا، مورگن نے شاندار ہیٹرک سکور کی جبکہ لیولی، لوئیڈ اور میوس نے 2، 2 ہوران ریپی نون اور پوف نے ایک، ایک گول کیا، سویڈن نے چلی کو 2-0 گولز سے شکست دی، گروپ ای میں ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرایا۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 16:19:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :