یورو 2020ء کوالیفائنگ، جرمنی نے ایستونیا کو 8-0 گولز سے ہرا دیا، عالمی چیمپئن فرانس، اٹلی اور بیلجیئم کی فتوحات

بدھ 12 جون 2019 16:19

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) یورپین فٹ بال چیمپئن شپ 2020ء کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں جرمنی نے ایستونیا کو 8-0 گولز سے ہرا دیا، عالمی چیمپئن فرانس، اٹلی اور بیلجیئم کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

یورو 2020ء کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں جرمنی نے ایستونیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0 گولز سے ہرا کر شاندار فتح سمیٹی، ریوس اور گنابری نے 2، 2 گورٹزکا، گوندوگان، ورنر اور سین نے ایک، ایک گول کیا، گروپ جے میں اٹلی نے بوسنیا ہرزیگووینا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے زیر کیا، ویراٹی نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی، گروپ سی میں شمالی آئرلینڈ نے بیلاروس کو 1-0 گول سے شکست دی، میک نیئر نے میچ ختم ہونے سے 4 منٹس قبل گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی، گروپ آئی میں بیلجیئم نے سکاٹ لینڈ کو 3-0 گولز سے مات دی، عالمی چیمپئن فرانس نے اینڈورا کو 4-0 گولز سے ہرایا۔

دیگر کھیلے گئے میچز میں آئس لینڈ نے ترکی، البانیہ نے مولدووا، آرمینیا نے یونان، سلواکیہ نے آذر بائیجان، قازقستان نے ثان مرینو اور ہنگری نے ترکی کو شکست فاش سے دوچار کر کے کامیابیاں سمیٹیں۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 16:19:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :