صادق محمد ، رانا نوید الحسن اوررانا علی سلمان سمیت دیگر کی جاوید میانداد کو سالگرہ پر مبارکباد

بدھ 12 جون 2019 20:08

صادق محمد ، رانا نوید الحسن اوررانا علی سلمان سمیت دیگر کی جاوید میانداد کو سالگرہ پر مبارکباد
لاہور۔12 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل و لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد 62برس کے ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد ،رانا نوید الحسن،رانا علی سلمان اور ذوالقرنین حیدر سمیت متعدد کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے جاوید میانداد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا ، جبکہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی جاوید میانداد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ،میانداد 12جون 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور بدھ کے روز ان کی عمر 62سال ہوئی،میانداد نے پاکستان کی طرف سے 124ٹیسٹ میچز کھیل کر 8ہزار832رنز اور 233ون ڈے میچز کھیل کر 7ہزار381رنز بنائے ۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 20:08:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :