بھارت نے دھون کے کور اپ کے طور پر ریشبھ پانٹ کو انگلینڈ طلب کر لیا

بدھ 12 جون 2019 21:05

بھارت نے دھون کے کور اپ کے طور پر ریشبھ پانٹ کو انگلینڈ طلب کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارت نے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کے کور اپ کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ کو انگلینڈ طلب کر لیا، وہ رواں ہفتے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

دھون آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی سلیکٹرز نے کا کہنا ہے کہ بلاشبہ دھون کے کور اپ کا فیصلہ کرنا ہمارے لئے مشکل تھا لیکن ہم نے بہت مشاورت کے بعد اس بات کا اعلان کیا کیونکہ بڑے میچز میں وکٹ کیپنگ کا معاملہ بھی اہم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پانٹ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 21:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :