محمد عامر نے ورلڈ کپ کا کفایتی ترین باﺅلنگ کرڈالا
پیسر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 10 ہوگئی
ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 19:59
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے اور اب تک ورلڈ کپ میں کفایتی ترین باﺅلنگ سپیل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔عامر کی ٹورنامنٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد اب10 ہوگئی ہے اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث گرین شرٹس نے میچ میں واپسی کی ہے۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 350 کے لگ بھگ ہدف پاکستان کو دینے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم عامر نے اختتامی اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔عامر نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، شان مارش، عثمان خواجہ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی،محمد عامر کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر کسی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے،انہوں نے30رنز دیکر 5شکا ر کیے، کیوی آ ل راﺅنڈرجمی نیشم نے افغانستان کیخلاف31رنز کے عوض5وکٹیں لے رکھی ہیں،ٹرینٹ بولٹ نے بھی افغانستان کے خلاف اپنے10 اوورزمیں محض 34رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے،بھارت کے جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے10اوورز میں35رنز دیکر دو شکار کیے،جنوبی افریقہ کے کرس مورس نے بھارت کے خلاف اپنے سپیل میں36رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 19:59:26
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے