وارنر کا کیچ ڈراپ ہونے پر ایک کرکٹ تماشائی کا دلچسپ ردعمل
ویڈیو وائرل ،صارفین اس پر طرح طرح سے کمنٹس کررہے ہیں
ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 21:11
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کم و بیش 4 کیچز ڈراپ ہوئے جن میں آصف علی کے کیچ ڈراپ کرنے پر ایک تماشائی کے ری ایکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق 37 ویں اوور کے آغاز میں وہاب ریاض کی پہلی گیند پر آصف علی نے جب ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تو پیچھے کھڑے تماشائی نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیاجس کی تصاویر وائرل ہوگئیں ،
(جاری ہے)
صارفین اس پر طرح طرح سے کمنٹس کررہے ہیں ۔ اس مقابلے میں پاکستان کی انتہائی خراب فیلڈنگ کا کینگرو بلے بازوں نے جم کر فائدہ اٹھایا اور جہاں ایک جانب کپتان ایرون فنچ نے اپنی نصف سنچری سکور کی وہیںڈیوڈ وارنر نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کی 15سنچری مکمل کی ،پاکستان کی اس خراب فیلڈنگ کے باعث آسٹریلیا نے کم از کم40سے50رنز زیادہ بنالیے ہیں جس کے باعث اب قومی ٹیم کا یہ میچ جیتنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے ۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 21:11:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی