قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا

سرفراز الیون کو اب بقیہ5میں سے4میچز ہر حال میں جیتنا ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 23:15

قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے اس انتہائی اہم مقابلے میں پاکستان کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھو ں 41رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ،قومی ٹیم نے اب تک میگا ایونٹ میں4میچز کھیلے ہیں جن میں سے وہ صرف ایک مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ دو مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ،سرفراز الیون کا رن ریٹ بھی انتہا ئی ناقص (-1.796) ہے ۔

پاکستان نے اب میگا ایونٹ میں 5مزید لیگ میچز کھیلنے ہیں اور اس کے حریفوں میں بھارت،جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ،افغانستا ن اور بنگلہ دیش شامل ہیں ،قومی ٹیم کو اگر سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھنی ہیں تواسے ان 5میں سے کم از کم 4میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے تاکہ فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار رہ سکیں ۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 23:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :