کیکی برٹنز، رسکی، سورینکو، الیگزینڈرووا اور ہرکوگ لیبیما اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 13 جون 2019 12:31

کیکی برٹنز، رسکی، سورینکو، الیگزینڈرووا اور ہرکوگ لیبیما اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) کیکی برٹنز، ایلیسن رسکی اور لیزیا ٹی سورینکو، ایکاترینا الیگزینڈرووا اور پولونا ہرکوگ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے لیبیما اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے جوہانا لارسن کو 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، امریکن کھلاڑی ایلیس رسکی نے کیرولینا موشووا کو 6-7، 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، یوکرینی کھلاڑی ٹی سورینکو بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے کیرولینا پلسکووا کو 6-4 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا۔

پولونا ہرکوگ نے مک ہالے اور الیگزینڈرووا نے ایلیز مرٹنز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 13/06/2019 - 12:31:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :