میچ آسٹریلیا نے نہیں جیتا بلکہ پاکستان نے ہارا :مائیکل ہسی

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ سے آسٹریلیا نے40اضافی رنز بنائے جو جیت کا سبب بنے:سابق کینگرو کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 جون 2019 12:22

میچ آسٹریلیا نے نہیں جیتا بلکہ پاکستان نے ہارا :مائیکل ہسی
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون2019ء) آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ کل کھیلے جانے والا میچ آسٹریلیا نے نہیں جیتا بلکہ پاکستان نے ہارا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بہت مضبوط ہے اگر کل ایک بھی کھلاڑی سنچری بنا لیتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی جس کے باعث آسٹریلیا کو 20 سے 40 رنز مزید حاصل ہوئے، یہی اضافی رنز پاکستان کی شکست کا بھی سبب بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاب ریاض اور حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیٹ آرڈر کے بلے بازوں کی جانب سے آخری گیند تک مزاحمت قابل تعریف ہے۔ہسی نے کہا کہ میچ میں ایک لمحہ ایسا آ گیا تھا کہ جتنی گیندیں رہتی تھیں اتنے ہی رنز درکار تھے تاہم پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔یاد رہے عالمی کپ 2019 ءکے 17 ویں میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست ہوئی تھی،قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 308 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 267 رنز بنا کر آل آﺅٹ ہو گئی تھی۔                                                                   
وقت اشاعت : 14/06/2019 - 12:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :