فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 20.78 فیصد اضافہ

جمعہ 14 جون 2019 12:46

فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 20.78 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) اپریل 2019ء کے دوران فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 20.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2019ء میں فٹ بالز کی برآمدات سے 18.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ اپریل 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 15.3 ملین ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2019ء کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 3.2 ملین ڈالر یعنی 20.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2019 - 12:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :