فیفا ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور چین کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 14 جون 2019 18:43

فیفا ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور چین کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور چین کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں چین کی ویمن ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ ویمن کو 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، لی ینگ نے 40ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے برازیل ویمن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے زیر کیا، 27ویں منٹ میں مارتا نے گول کر کے برازیل کو برتری دلائی، 48ویں منٹ میں کرسٹین نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، پہلے ہاف کے آخری منٹ میں فورڈ نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، 58ویں منٹ میں آسٹریلیا کی لوگارزو نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، 66ویں منٹ میں برازیل کی مونیکا کے اون گول نے آسٹریلوی ٹیم کو 3-2 گولز کی برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح آسٹریلیا نے 3-2 گولز سے کامیابی سمیٹی۔

وقت اشاعت : 14/06/2019 - 18:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :