پاکستان کے لیے بھارت کو ہرانا ناممکن ہے:وریندر سہواگ

میرے نزدیک عالمی کپ 2019 ءجیتنے کےلئے فیورٹ ٹیم بھارت نہیں بلکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں :سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 جون 2019 13:35

پاکستان کے لیے بھارت کو ہرانا ناممکن ہے:وریندر سہواگ
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون2019ء) سابق بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا میچ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کی جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور دونوں ممالک کے میچ سے قبل بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی کی بات ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو یہ ٹورنامنٹ کھل جائے گا تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میچ جیت جائے گا، کیونکہ بھارت کو ہرانا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر اور وہاب ریاض بہت اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں مگر اصل مسئلہ میچ کے درمیانے اوورز میں آتا ہے کیونکہ حسن علی وکٹیں نہیں لے پا رہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ سے قبل فائنل ہے مگر میرے نزدیک ایسا نہیں یہ پول کی دو ٹیموں کا عام میچ ہے۔سہواگ نے کہا کہ اگر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹاپ آرڈر رن نہ بنا سکا تو کیا مڈل آرڈر رنز بنا پائے گا؟،انہوں نے کہا کہ اگر شروع کے دس اوورز میں بھارت کی وکٹ نہ گری تو انہیں میچ ہرانا بہت مشکل ہے۔سہواگ نے کہا کہ میرے نزدیک عالمی کپ 2019 کو جیتنے کےلئے فیورٹ ٹیم بھارت نہیں بلکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں۔سیمی فائنل کےلئے فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی سیریز کو دیکھ کر میں نے اندازہ لگایا کہ سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہنچی گی۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 13:35:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :