کوپا امریکہ فٹ بال کپ، برازیل کا بولیویا کو 3-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

ہفتہ 15 جون 2019 18:54

کوپا امریکہ فٹ بال کپ، برازیل کا بولیویا کو 3-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز
ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں برازیل نے بولیویا کو 3-0 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ کوٹنہو نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں برازیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بولیویا کو با آسانی 3-0 گولز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں برازیلین ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے 3 گولز کر کے بولیویا کے خلاف 3-0 گولز سے کامیابی حاصل کی، کوٹنہو نے تین منٹس میں دو گولز کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ سوزا سوریز نے 85ویں منٹ میں برازیل کیلئے تیسرا گول کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 18:54:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :