فاسٹ بائولر محمدعرفان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا

یہاں آکر پتہ چلا ہم یورپ سے آگے جا چکے ہیں۔ بہت حیران ہوں پاکستان میں ایسا پراجیکٹ ہے، فاسٹ بائولر

ہفتہ 15 جون 2019 22:28

فاسٹ بائولر محمدعرفان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمدعرفان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آپریشن کمانڈر توصیف حیدر نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی، پولیس کیمونیکشن افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر پتہ چلا ہم یورپ سے آگے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت حیران ہوں پاکستان میں ایسا پراجیکٹ ہے۔

پوری قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔فاسٹ بولر محمدعرفان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں بھی شرکت کی۔ محمدعرفان نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی پیغام ریکارڈ کروا کر کیا، آپریشن کمانڈر توصیف حیدرنے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 22:28:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :