اب پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی اور اس میں زیادہ تر کھلاڑی بھی کم تجربہ کار ہیں، ہربھجن سنگھ

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، کستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ہمیشہ پریشر اور دباؤ کا میچ ہوتا ہے: سابق بھارتی کھلاڑی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 23:23

اب پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی اور اس میں زیادہ تر کھلاڑی بھی کم تجربہ کار ہیں، ہربھجن سنگھ
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے بڑا مقابلہ نہ پہلے کوئی ہوا ہے اور نہ کوئی ہو سکتا ہے۔ سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ہمیشہ پریشر اور دباؤ کا میچ ہوتا ہے اور ان کے زمانے میں بھی دونوں ٹیموں میں تگڑا مقابلہ ہوا کرتا تھا لیکن اب پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی اور اس میں زیادہ تر کھلاڑی بھی کم تجربہ کار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کا اصل مزہ ہی پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہے۔سابق بھارتی گیند باز نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بھارت سے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین بلے باز ہیں اور وہ بابر کو کھیلتا دیکھ میں بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اوپنر بھی اچھے ہیں لیکن جیت کیلئے اہم کردار محمد عامر اور دیگر فاسٹ بولرز کو ادا کرنا پڑے گا، اگر پاکستان ٹیم انڈیا کے خلاف ابتدائی 10 سے 15 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو پھر بھارتی ٹیم کو کم اسکور پر روک سکتی ہے اور ایسے میں پاکستان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ متاثر ہوا تو سب کا مزہ خراب ہو جائے گا۔ کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سیورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 23:23:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :