ورلڈ کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، محمد عامر اور جسپریت بمرا کی جنگ قرار

عامر نے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی،بمراہ اس مقابلے میں کوئی وکٹ نہ سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 11:17

ورلڈ کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، محمد عامر اور جسپریت بمرا کی جنگ قرار
اولڈ ٹریفورڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کو فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا ہ بمقابلہ محمد عامر جنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی پیسر اکیاون میچوں میں نوے وکٹیں لے چکے ہیں۔ پاکستانی سٹار پیسر نے چون میچز میں ستر پلیئرز میدان بدر کیے ہیں۔ورلڈ کپ کا اہم ترین معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جسے فاسٹ باﺅلرز جسپریت بمرا ہ بمقابلہ محمد عامر جنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عامر نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں تین وکٹیں لے کر گرین شرٹس کو ٹرافی کا حقدار بنایا۔ بمراہ نو اوورز میں اڑسٹھ رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔محمد عامر چون ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں ستر کھلاڑیوں کو میدان بدر کر چکے ہیں،ان کی بہترین باﺅلنگ گذشتہ میچ میں تیس رنز دے کر پانچ وکٹ رہی ہے۔ عامر چیمپئنز ٹرافی2017ءکے بعد پھر فارم میں آگئے ہیں اور اب تک دس وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے کامیاب باﺅلر ہیں۔دوسری جانب جسپریت بمرا ہ نے اکیاون ون ڈے میچز میں نوے وکٹیں حاصل کی ہیں،ان کی بہترین باﺅلنگ ستائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے، ورلڈ کپ 2019ءکے دو میچز میں بمرا پانچ وکٹیں لے سکے ہیں۔                                      

وقت اشاعت : 16/06/2019 - 11:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :