پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول جاری

ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 23 جون کو علی الصبح اسلام آباد سے خنجراب روانہ ہوں گی

اتوار 16 جون 2019 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول جاری کر دیا ،ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 23 جون کو علی الصبح اسلام آباد سے خنجراب کیلئے روانہ ہوں گی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے صوبوں کی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22 جون کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد پہنچیں، ٹیمیں ایک دن قیامکرنے بعد 23 جون کو خنجراب کیلئے روانہ ہوں گی، 24 جون کو تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد سے گلگت پہنچیں گے جہاں 24 سے 26 جون تک تمام ٹیموں کے سائیکلسٹ تربیت حاصل کریں گے۔

26 جون کو گلگت میں ٹیم منیجر کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد باضابطہ طور پر ایونٹ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے روز 27 جون کو گلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹر ریس ہوگی، 28 جون کو دوسرے مرحلے میں گلمت سے ڈوئیکار تک 37کلو میٹر ، تیسرے مرحلے میں ہنزہ سے سست تک 82 کلومیٹر جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں سست سے خنجراب تک 84 کلو میٹر سائیکل ریس ہوگی ۔ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 جون کو منعقد ہوگی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد یکم جولائی کو گلگت سے اسلام آباد کیلئے تمام ٹیموں اورآفیشلز کی واپسی ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/06/2019 - 12:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :