قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جون کو چین روانہ ہوگی

اتوار 16 جون 2019 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جون کو چین روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر محمد عامر اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر مکائو میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔

19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔

(جاری ہے)

17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبدالله نواز انڈر۔13 کیٹگری گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کوچز انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/06/2019 - 12:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :