پاک بھارت میچ ،فردوس عاشق اعوان کی حسن علی پر تنقید
اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہو رہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا:معاون خصوصی اطلاعات
ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 21:16
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ ایکسپرٹ کے انداز میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا۔سرکاری ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کرکٹ ایکسپرٹ کے انداز میں کہا کہ اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہو رہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا۔
پروگرام کے میزبان نے فردوس عاشق اعوان کے تبصرے کو سراہا اور کہا کہ آپ کے اس انداز سے لوگ متاثر ہوتے ہیں،اس دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی مسکراتی رہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے بھی وہی کام کرڈالا، جس عمل پر ماضی میں عمران خان تنقید کرتے رہے ہیں،وزیراعظم نے 2سال قبل کرکٹ کے پینل میں اس وقت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے بیٹھنے پر تنقید کی تھی۔پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی مہنگے ترین باﺅلر ثابت ہوئے،انہوں 9 اوورز میں 84رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/06/2019 - 21:16:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 5 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے
-
صدر ڈی سی اے سیالکوٹ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں فرخ الیاس راجہ کو آفیشل اسکورنگ کرنے پر مبارکباد
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی