معلوم نہیں سرفراز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیوں نہیں کی؟:وسیم اکرم

شاہین آفریدی کے علاوہ کسی باﺅلر نے مجھ سے مشورہ نہیں لیا :سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 12:34

معلوم نہیں سرفراز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیوں نہیں کی؟:وسیم اکرم
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ ٹیم پر تنقید کرتے کرتے تھک گئے ہیں، سمجھ نہیں آرہی کہ پانچ باﺅلرز کے ساتھ میدا ن میں جاتے وقت ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں کی؟ ،جب آپ 5 باﺅلرز کے ساتھ جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ایک بیٹسمین کم کر رہے ہیں۔وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اور شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ایورج سکور260تک تھا، وہ لنکاشائر کاﺅنٹی کے لیے کھیلے ہوئے ہیں ، پاکستانی کھلاڑی نے میچ سے قبل مشورہ نہیں لیا ، اگر کوئی پوچھتا تو وہ ضرور بتاتے، ورلڈ کپ کے دوران بس ایک بار شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس بات کرنے کے لیے آئے تھے ۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو مایوس نہیں کرنا چاہتے لیکن ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر کافی مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اب 4 میچز جیت کر بھی معاملات اپنے ہاتھ میں نہیں ،ایسی صورتحال بہت گمبھیر ہوتی ہے جب آپکو اپنے تمام میچز جیتنے ہوں اور دیگر ٹیموں کے رزلٹ پر بھی انحصار کرنا ہے۔وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اس کےلئے حاضر دماغی بہت ضروری ہے، فیلڈنگ میں جان لگانا پڑتی ہے، پاکستانی کھلاڑی کبھی دستانے پہن کر اور کبھی انرز پہن کر فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے ہیں، ایسا اور کہاں ہوتا ہے؟ جب دستانے پہن کر پریکٹس کریں گے تو کنڈیشن میں ایڈجسٹ کیسے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 12:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :