میں نے بطور آل راﺅنڈر کرکٹ کھیلی ہوئی ہے:فردوس عاشق اعوان

بطور کرکٹر احسان مانی سے ملاقات کی ، کھیل کی بہتری کے متعلق مشورہ دیا:معاون خصوصی برائے وزیراعظم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 13:01

میں نے بطور آل راﺅنڈر کرکٹ کھیلی ہوئی ہے:فردوس عاشق اعوان
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی بطور آل راﺅنڈر کرکٹ کھیلی ہے۔سرکاری ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کرکٹ ایکسپرٹ کے انداز میں کہا کہ اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہو رہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی بطورآل راﺅنڈر کرکٹ کھیلی ہے،انہوں نے کہا میں نے بطور کرکٹر احسان مانی سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں کھیل کی بہتری کے متعلق مشورہ دیا،پروگرام کے میزبان نے فردوس عاشق اعوان کے تبصرے کو سراہا اور کہا کہ آپ کے اس انداز سے لوگ متاثر ہوتے ہیں،اس دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی مسکراتی رہیں۔

(جاری ہے)

معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو نیا کرکٹ ایکسپرٹ قراردیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے بھی وہی کام کرڈالا، جس عمل پر ماضی میں عمران خان تنقید کرتے رہے ہیں،وزیراعظم نے 2سال قبل کرکٹ کے پینل میں اس وقت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے بیٹھنے پر تنقید کی تھی۔پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں فاسٹ باﺅلر حسن علی مہنگے ترین باﺅلر ثابت ہوئے،انہوں نے 9 اوورز میں 84رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔                                                
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 13:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :