#سرفراز_کو_گھر_بھیجو; پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر شائقین برہم

قوم سے پیسوں سے عیاشی کرنے والے کھلاڑیوں کے احتساب اور انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جون 2019 13:22

#سرفراز_کو_گھر_بھیجو; پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر شائقین برہم
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2019ء) : گذشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈکپ 2019 ء میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا ہے لیکن پاکستانی شائقین نے بد ترین کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنے والے کھلاڑیوں کا احتساب ہونا چاہئیے۔

کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیا کہ میچز میں پرفارم نہ کرنے والے والوں کو بھاری جُرمانہ عائد کیا جائے ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام اور عوام کے پیسوں سے کی جانے والی عیاشی کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں بد ترین کارکردگی کا مظاہر کیا جس میں کوئی حکمت عملی یا تیاری نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین نے سرفراز سے ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک ٹرینڈ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس ٹرینڈ (#سرفراز_کو_گھر_بھیجو) کے ساتھ ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں گذشتہ روز سرفراز کی جماہیاں لینے کی تصویر پر بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصویر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی میچ سے متعلق سنجیدگی اور تیاری کو ظاہر کرتی ہے۔

ایک صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جم میں ورک آؤٹ کی ویڈیو بھی شئیر کی اور کہاکہ یہ ہوتی ہے محنت ۔
ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ یا تو اس کرکٹ کو بند کر دیا جائے یا پھر کرکٹ کو ایک داراہ بنایا جائے جہاں پر اقربا پروری کرپشن اور کوئی سیاست نہ ہو اور تمام کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی میچ سے قبل شیشہ کیفے میں بیٹھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس پر شائقین کرکٹ مزید برہم ہو گئے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بچوں سمیت شیشہ کیفے میں بیٹھنے پر کھلاڑیوں پر کیس بننا چاہئیے۔
اتنے اہم میچ سے قبل یہ سب لوگ باہر گھوم پھر رہے تھے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز اب اس ٹیم کی کپتانی نہیں کر سکتا۔

باڈی لینگوئج سے بات کرنے کے طریقے تک سرفراز میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اسے ٹیم کا کپتان رکھا جائے۔
پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی شکست نے شائقین کرکٹ کو کافی زیادہ مایوس کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر تمام شائقین قومی کرکٹ ٹیم پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 13:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :