بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی ، پاکستان کرکٹ ٹیم برائے فروخت

آن لائن خریداری کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کی قیمت2ہزا ر روپے مقرر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 15:20

بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی ، پاکستان کرکٹ ٹیم برائے فروخت
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 17جون2019ء) ورلڈ کپ میں پاک بھارت شائقین کو روایتی حریفوں کے ٹاکرے کا شدت سے انتظار تھا، 16 جون کا دن آیا اور پاکستان کا بھارت کو زیر کرنے کا خواب ایک بار پھرخواب ہی رہ گیا۔ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن پاکستانی شائقین کو توقع تھی کہ بڑے ہدف کے باوجود ٹیم جیت کیلئے جان لڑا دے گی، بالنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹسمینوں نے بھی مایوس ہی کیا تو شائقین نے سوشل میڈیا پر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

تنقید کے علاوہ قومی ٹیم سے حد درجہ مایوس کسی پرستار نے آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ”او ایل ایکس“ پر پوری پاکستان کرکٹ ٹیم ہی فروخت کے لیے پیش کردی۔یہ اشتہار پاکستان کے سب سے چھوٹے شہر جہلم سے پوسٹ کیا گیا ہے اور بیچنے والے نے شاہینوں کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں اس قیمت کو بھی زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، سرفراز الیون کی بیٹنگ چلی نہ با ﺅلرز کام آئے جب کہ ہمیشہ کی طرح فیلڈنگ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ دینا بڑی غلطی ثابت ہوئی ، بھارت نے پاکستان کے سامنے336 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا ، بعد ازاں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا تو اسے 40 اوورز تک محدود کرکے 302 رنز کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ جواب میں پاکستانی بلے باز 212 رنز بنا پائے۔                       
بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی ، پاکستان کرکٹ ٹیم برائے فروخت
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 15:20:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :