آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج)انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا

پیر 17 جون 2019 15:55

مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں آج منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں انگلش ٹیم کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا، انگلش ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانی ٹیم کو متواتر چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انگلش قائد ایوان مورگن اور اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے کی انجریز کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے، دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران انجریز کا شکار ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 15:55:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :