اعصام الحق نے ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 17 جون 2019 15:55

نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زانگ زی اور گونگ مائوکسن پر مشتمل چینی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6، (7-5) اور 10-5 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 15:55:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :