- Home
- Sports
- News
- میجر جنرل آصف غفور کا ایئر سٹرائیک اور کرکٹ میچ کو ملانے والے بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب
میجر جنرل آصف غفور کا ایئر سٹرائیک اور کرکٹ میچ کو ملانے والے بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب
کھیل کے گراﺅنڈ اور جنگ کے میدان میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 15:55
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 17جون2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایئر سٹرائیک اور کرکٹ میچ کو ملانے والے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو منہ توڑ جواب دیدیا ۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز ورلڈ کپ 2019ءکے سب سے بڑا ٹاکرے میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بھارت نے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی اور نتیجہ وہی رہا،ٹیم کو اس شاندار پرفارمنس پر مبارکباد ،ہر بھارتی اس جیت کا جشن منا رہا ہے “۔
امیت شاہ کے اس ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” امیت شاہ، آپ کی ٹیم میچ جیتی ،مبارک ہو،کھیل کے میدان اور جنگ کے میدان میں بہت فرق ہوتا ہے جس کا آپ مقابلہ نہیں کرسککتے ، اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو ہماری جانب سے نوشہرہ میں کیا گیا حملہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں 27فروری کو ہمارے حملے میں دو بھارتی طیاروں کی تباہی بھی دیکھ لیں، آپ کو ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے“۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے اس مقابلے میں بھارت نے پاکستان باآسانی شکست دیدی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 15:55:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے