شیشہ کیفے وڈیو، شعیب اور ثانیہ کیخلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا خطرہ

کمسن بچے کو شیشہ کیفے میں لےجانے پر شعیب ملک فیملی کو قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے:ماہرین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 16:33

شیشہ کیفے وڈیو، شعیب اور ثانیہ کیخلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا خطرہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 17جون2019ء) بھارت سے میچ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی رات گئے شیشہ کیفے میں موجودگی کی وڈیو نے جہاں کرکٹرز کے نظم و ضبط کی قلعی کھول دی ہے وہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پر قانونی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے۔ورلڈ کپ 2019ءکے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے رات گیارہ بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام کھلاڑی اس وقت سے پہلے لازمی ہوٹل پہنچ جائیں لیکن وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے تک شیشہ بار میں موجود ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی تو پھر شاید اس ویڈیو کو نظر انداز کردیا جاتا لیکن اب اس ویڈیو پر کھل کر تنقید ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک اور دوسرے 2 ٹیسٹ کرکٹرز کی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شیشہ بار کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے شعیب ملک فیملی کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا نجی زندگی میں مداخلت ہے جب کہ ماہرین کے مطابق کم سن بچے کو شیشہ کیفے میں لے جانے پر شعیب ملک فیملی کو قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 16:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :